ریاض .... انفارمیشن ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر ڈاکٹر فائز احمد الشھری کا کہنا ہے کہ مستقبل کا مجوزہ منصوبہ "نیوم " جدید دور کے تمام تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے الشھری نے مزید کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نیوم منصوبہ مرتب کیا گیا ہے جس کے مثبت اثرات سے نہ صرف مملکت بلکہ دیگر ممالک بھی مستفیض ہونگے ۔ نیوم منصوبے میں کمپیوٹر پروگرامز کو محور بنایا گیا ہے جو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ہے ۔ یہ منصوبہ مملکت کے وژن 2030 سے بھی مطابقت رکھتا ہے جو ترقی کی راہوں کو ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ الشھری نے مزید کہا کہ مملکت میں جدید ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں ۔ یہاں تمام شعبوں میں کمپیوٹر کا استعمال عام ہو چکا ہے اس اعتبار سے نیوم منصوبہ انتہائی مناسب وقت پر لانچ کیا جارہا ہے جس کے بہترین نتائج برآمد ہونگے۔ منصوبے کی تکمیل سے مملکت کا شمار مثالی ممالک میں ہوگا جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ہو گا ۔