Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون وکلاءکی تعداد کتنی؟

ریاض .... خاتون قانونی مشیر رنا الدکنان نے واضح کیا ہے کہ سعودی خواتین وکالت کے پیشے میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ مرد وکیل ہی ابھی تک وکالت کی مارکیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔ الدکنان نے روتانا خلیجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب میں تقریباً ایک ہزار خواتین وکالت کے اجازت نامے حاصل کرچکی ہیں۔ مرد وکیلوں کی تعداد کے لحاظ سے خاتون وکلاءکی تعداد ابھی بہت کم ہے۔ سعودی خواتین جتنا زیادہ وکالت کے شعبے میں آگے آئیں گی سعودی معاشرے پر اس کے اتنے ہی خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔ الدکنان نے کہاکہ انکے چیمبر سے زیادہ تر رجوع کرنے والے مرد ہیں خواتین نہیں۔ خواتین ابھی تک اپنے سماجی حقوق کے مطالبے کے سلسلے میں تردد کا شکار نظرآرہی ہیں۔
 

شیئر: