Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باہر لگے ایئر بیگس گاڑیوں کی حفاظت کے ضامن

ٹوکیو.... جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ کار شو کے دوران ایک عجیب و غریب صورتحال اس وقت دیکھنے میں آئی جب کاروں کی نمائش دیکھنے کیلئے آنے والے لوگوں کی بڑی تعداد ایک اسٹال پر گاڑیوں سے زیادہ ایئر بیگز میں دلچسپی لیتی نظرآئی۔ واقعہ کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ نمائش کے دوران فلیسبائی ٹو نامی نت نئے بیگ کو اس کے بنانے والے گاڑیوں کی حفاظت کا ضامن قرار دے رہے تھے۔ یہ نئے ایئر بیگز گاڑیوں کے سازوسامان تیار کرنے والی مقامی کمپنی ٹویوڈا گوسی نے بنایا ہے۔ اسے فلیسبائی ٹو کا نام دیا گیا ہے۔ٹویوڈا کا کہناہے کہانتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ یہ ایئر بیگز مسافروں کی حفاظت تو کرتے ہی ہیں گاڑیاں بھی کسی بڑے حادثے سے دوچار ہونے کے بعد محفوظ رہتی ہیں کیونکہ ان ایئر بیگز کی تیاری میں خاص قسم کے مضبوط اور دبیز ربڑ کی پرتیں استعمال ہوئی ہیں۔ دوسری خوبی یہ ہے کہ کسی بھی حادثے یا تصادم کی صورت میں یہ بیگزبجلی جیسی تیزی سے اپنا حفاظتی کام انجام دیتے ہیں۔ ان بیگز کو ربر پینل بھی کہا جاسکتا ہے اور فرم کا دعویٰ ہے کہ اسکی مدد سے گاڑی کی شکل و صورت میں بھی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔جس کار کے ساتھ یہ بیگز بطور نمائش کے رکھے گئے تھے وہ کمپنی کی طرف سے ڈینٹ پروف گاڑیوں کی سیریز کا سب سے اہم اور بڑا تجربہ ہے۔ ٹویوڈا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ایئر بیگز صرف گاڑی کے اندر بیٹھے لوگوں کی حفاظت نہیں کرتے بلکہ پوری گاڑی کو محفوظ رکھتے ہیں اور یہ حفاظت گاڑیو ںمیں بیٹھے مسافروں کیلئے اضافی حفاظت کا کام کرتی ہے۔

شیئر: