فیس بک گروپ ایڈمنز کے لئے نئے فیچرز
اتوار 29 اکتوبر 2017 3:00
فیس بک نے گروپ ایڈمنز کی آسانی کے لئے نئی اپ ڈیٹس جاری کر دی ہیں۔ اب فیس بک گروپ کا ایڈمن کسی ممبر کو کچھ وقت کے لئے گروپ میں پوسٹ اور کمنٹ کرنے سے روک سکتا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ گروپ کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ممبر کو ایڈمن ایک کلک میں اپنے زیرِ انتظام کئی گروپس سے بلاک کر سکتا ہے۔ گروپ ایڈمنز اور ماڈریٹرز کی پہچان کے لئے بھی فیس بک نے نئے بیجز متعارف کروا دیے ہیں۔گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبرز کے لئے ایڈمن کی جانب سے دی جانے والی تعارفی پوسٹ میں فیس بک خودکار طریقے سے تمام نئے ممبرز کو ٹیگ کردے گی۔
فیس بک نے ممبرز پروفائل نامی نیا فیچر بھی متعارف کیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی گروپ ممبر کسی دوسرے ممبر کے نام پر کلک کرنے سے اسکی گروپ میں کی جانے والی پوسٹ اور انفارمیشن کو دیکھ سکے گا۔ اسکے علاوہ گروپ انسائٹس کے ذریعے مختلف پوسٹ کو ایسے وقت کے لئے شیڈیول کیا جا سکے گا جب زیادہ سے زیادہ ممبر ایکٹیو ہوں۔ان اپ ڈیٹس کا مقصد فیس بک ایڈمنز کو زیرِ انتظام گروپس کو سنبھالنے میں مدد فراہم کرنا اور گروپ ممبرز کی تعداد بڑھانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔