Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونی ایکسپیریا آر ون اور آر ون پلس لانچ

سونی کمپنی نے دو نئے اسمارٹ فون ایکسپیریا آر ون اور ایکسپیریا آر ون پلس لانچ کر دیئے ہیں۔
 
آر ون پلس میں 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کالکوم اسنیپ ڈریگون 430 پراسیسر ، 3 جی بی ریم ، 32جی بی اسٹوریج اور ڈوئل سم سپورٹ دی گئی ہے۔آر ون پلس کے کیمرہ سیٹ اپ میں فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔ 
 
آر ون میں دیگر تمام فیچرز آر ون پلس جیسے ہی ہیں البتہ اس میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔دونوں اسمارٹ فونز کی بیٹری 2620 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔  آر ون کی قیمت 12990 ہندوستانی روپے اور آر ون پلس کی قیمت 14990 ہندوستانی روپے ہے۔ فون کو کالے اور سلور رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کے پری آرڈرز 27 اکتوبر اور فروخت 10 نومبر سے شروع ہو گی۔ 
 

شیئر: