Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مافیا کیخلاف جنگ لڑ رہا ہوں ،عمران

 منڈی بہاالدین...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی جھکا اور نہ عوام کو جھکنے دوں گا۔21 سال سے میرا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں مافیا سے ہے۔ مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں۔ نواز شریف اور زرداری کی پارٹنر شپ نے پاکستان کو مقروض بنایا۔دنوں چور ہیں۔ 30سال سے عوام کا پیسہ لوٹنے پر نواز شریف کو نکالا گیا۔ منی لانڈرنگ پر قابو پا کر منصفانہ ٹیکس نظام لائیں گے۔ اتوار کو منڈی بہا الدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں اور مافیا میں فرق ہوتا ہے۔سیاستدان عوام کی خدمت کرتاہے۔21 سال سے میرا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں مافیا سے ہے۔ یہ لوگ پاکستان کے میرجعفراورمیرصادق ہیں۔ یہ قوم کا پیسہ لوٹتے ہیں اور لوگوں کو خریدتے ہیں، جو نہیں بکتے انہیں باہر نکال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ اس نے آصف زرداری کے کہنے پر لوگوں کو قتل کرایا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کے کہنے پر اس نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے گواہ خالد شہنشاہ کو قتل کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ عوام سامنے لائے۔انہوں نے کہا کہ شریف مافیا 30 سال سے پنجاب پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے۔ جتنا شریف خاندان نے پاکستان کو لوٹا اتنا کسی نے نہیں لوٹا۔ جب آصف زرداری ملک کے صدر تھے تو ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے کا قرض تھا۔ نواز شریف دور میں ہر پاکستانی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا قرض ہوگیا۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو معلوم ہی نہیں کہ قرضہ لینے سے عوام کا کیا حال ہوتا ہے۔ یہ قرضے واپس کیسے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ارب پتی ہے، ان سے پوچھیں کہ وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں۔ آصف زرداری کے دبئی، فرانس اور لندن میں محل ہیں۔ نوازشریف کے300ارب روپے باہرپڑے ہیں۔ نواز شریف اور زرداری کی پارٹنر شپ نے پاکستان کو مقروض بنایا۔ دونوں ہی چور ہیں۔ شریف خاندان اور زرداری کا سب کچھ باہر ہے تو یہاں کیا کرنے آتے ہیں۔ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لے کرآوں گا۔ ملکی آمدنی میں اضافہ کرکے دکھاوں گا۔انہوںنے کہا کہ غریبوں اور امیروں کے لئے الگ قانون ہے ۔ کمزوراور غریب طبقے کی مدد کرنے والی عظیم قوم بنتی ہے۔
 

شیئر: