پورٹو، شمالی پرتگال .... ملبوسات کی دنیا میں بھی اسی طرح پیشرفت ہورہی ہے جس طرح دوسری چیزوں میں نت نئے نمونے سامنے آرہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کپڑوں کو زیادہ ”بدن دوست“ اور آرام دہ بنانے کیلئے سائنسدانوں نے ایسے کپڑوں کی تیاری کے منصوبے پر کام کرتے ہوئے بڑی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے ذریعے کپڑے گرمی، سردی اور دوسری ماحولیاتی کیفیات کو از خود اپنی مرضی سے کنٹرول کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق یہ سب کچھ ان ننھے کیپسول کی مدد سے ہوگا جوان کپڑوں میں پیوست رہیں گے اور ہر موسم میں آپ کو ایک معتدل اور قابل برداشت قسم کی گرمی سردی کا احساس دلائیں گے۔ سب سے زیادہ فائدہ اسپورٹس ملبوسات کے شعبے میں ہوگا اور یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ نینو کیپسول سے بننے والے ریشوں کو استعمال کرنے والے کپڑے اسپورٹس ملبوسات کی دنیا کی بدل کر رکھ دیں گے۔ اسکی تیاری میں جو خاص مادہ استعمال ہوگا وہ اسٹارچ ہوگا جس کی مدد سے کپڑا تیار ہوگا۔ یہ سائنسی تجربہ پورٹو کے نینو ٹیکنالوجی سینٹر میں کیا گیاہے۔