Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن ملتوی ہوئے تو بہت نقصان ہوگا،چوہدری نثار

 اسلام آباد... سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں ورنہ بہت نقصان ہو گا۔ شاہد خاقان کو بطوروزیر اعظم کو ٹیکنوکریٹ حکومت کی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے حالات 1970ءسے زیادہ مشکل دیکھ رہا ہوں۔ اس وقت ایک ملک سے خطرہ تھا، اب بہت سارے ملکوں سے خطرہ ہے۔ان خطرات میں سے کچھ سامنے ہیں اور کچھ چھپے ہوئے ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی پر پہلی مرتبہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے ایک موقف اختیار کیا ۔ امریکہ کو اپنی پالیسی بدلنا پڑی۔انہوںنے مزید کہا کہ اس وقت سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ن لیگ کی قیادت گو مگو اور ذاتیات سے باہر نکلے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے جو ایشوز ہیں، وہ میں نے چوک میں نہیں پارٹی میٹنگز میں بیان کئے۔ پارٹی میں ایک مفاہمتی گروپ اور ایک مزا حمتی گروپ ہے۔ پارٹی کے اندر کوئی تقسیم نہیں، اختلاف رائے ہے۔ پارٹی میں اگر اختلاف رائے ہے تو یہ جمہوری نظام کا حصہ ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پانامہ معاملے پر نواز شریف کو تقریر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اب نقصان ہو چکا۔ ٹھنڈے مزاج کے ساتھ چلنا چاہئے۔عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی نہ کی جائے۔ن لیگ کی قیادت موجودہ صورتحال سے باہ رنکلے اگر ایسا نہ ہو اتو افراد کے ساتھ پارٹی کو بھی نقصان ہوگا۔

شیئر: