Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی : سعودی عرب اور جدید عربی نثر کے موضوع پر سیمینار

نئی دہلی.... ہندوستان میں سعودی کلچرل اتاشی ڈاکٹر عبداللہ الشتوی نے نئی دہلی میں " سعودی عرب اور جدید عربی نثر" کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ الشتوی نے واضح کیا کہ سیمینار کے شرکاءنے ہندوستان میں عربی زبان و ادب اور علوم و معارف سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے تناظر میں مملکت کے ثقافتی پہلوﺅں کو اجاگر کیا۔ ہندوستانی دانشور سعودی عرب میں ادبی تبدیلیوں سے گہرا شغف رکھتے ہیں۔ انہوں نے اسکالر کو پیشکش کی کہ وہ سعودی کلچرل سینٹر کی لائبریری سے استفادہ کرسکتے ہیں جہاں سعودی عرب پر اہم کتابیں موجود ہیں۔ الشتوی نے توجہ دلائی کہ ہندوستانی جامعات میں عربی زبان کے شعبوں کے سربراہوں سے رابطے کرکے " سعودی ادب کا انتخاب" کورس میں شامل کرانے کی کوشش ہورہی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عربی کے سابق سربراہ ڈاکٹر ایوب ندوی سمیت دلی یونیورسٹی ، نہرو یونیورسٹی اور اندرا گاندھی یونیورسٹی کے اسکالر اور پروفیسر سیمینار میں شریک ہوئے۔ 

شیئر: