Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصابی تناﺅ سے بچنے کے اہم نسخے

لندن.... مقامی فلاحی ادارے فرسٹ لائٹ ٹرسٹ نے انکشاف کیاہے کہ برطانیہ میں ان دنوں جس بڑی تعداد میں اعصابی تناﺅ کا شکار ہورہے ہیں اتنی بڑی تعداد اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی گئی۔ واضح ہو کہ یہ فلاحی ادارہ مسلح افواج اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتا ہے اورکہتا ہے کہ جن لوگوں کو اطمینان و سکون سے کم از کم آدھا گھنٹہ بیٹھنے کا موقع نہیں ملتا۔ وہ بالعموم اعصابی تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں۔ بہتر ہے کہ جب بھی ذہن پریشان ہو اور آدمی خود کو الجھا ہوا محسوس کرے تو کسی جگہ کچھ دیر سکون سے بیٹھ جائے۔ یہ طریقہ یقینی طور پر کارگر ثابت ہوگا ۔اگر دن میں تین بار ایسا کریں گے تو انکی حالت یقینی طور پر بہتر ہوجائیگی۔ حالت بہتر بنانے کے 10مختلف طریقے ہیں اور یہ سب طریقے اعصابی تناﺅ کی آگہی بیدار کرنے کے دن کے موقع پر جاری کئے گئے ہیں۔ ان 10تجاویز میں سے کوئی بھی تجویز ایسی نہیں بتائی گئی جس کے لئے کسی کو بھی کوئی خاص محنت یا جدوجہد کرنی پڑی صرف معمولی توجہ ضروری ہوتی ہے۔

شیئر: