Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوش رہیں ، خوش رکھیں

ہنسنا، مسکرانا اور خوش رہنا ذہنی اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔ ہنسنا مسکرانا صحت کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا ورزش کرنایا صحت مند غذا کھانا۔مسکراہٹ ذہنی تناؤ اور بے چینی کو کم کرتی ہے اور چہرے کی کشش میں اضافہ کا باعث بنتی ہے ۔ مسکراہت قوت مدافعت اور ذہنی کارکردگی میں بھی میں اضافہ کرتی ہے۔یہ مغرور یا خشک ہونے کے تاثر کو ختم کرتی ہے اور لوگ آپ سے بات کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔مسکرانے والے افراد کو لوگ زیادہ قابل اعتبار سمجھتے ہیں اور لاشعوری طور پر ان سے قربت محسوس کرتے ہیں۔
 
ایک تحقیق کے مطابق جھوٹی مسکراہٹ چہرے پر سجانے اور جھوٹی ہنسی ہنسنے سے بھی آپ کا دماغ آپ کو خوشی کا احساس دلاتا ہے اورقدرتی طور پر ذہنی تناؤ اور فکر کو کم کر کے ایسے ہارمونز پیدا کرتا ہے جو آپ کو خوش رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
مسکراہٹ چہرے کے تمام عضلات کو حرکت میں لے آتی ہے ۔ ایسے افراد جو بالکل نہیں مسکراتے یا کم مسکراتے ہیں ان کے چہرے کے عضلات حرکت نہ کرنے کے باعث اکڑ جاتے ہیں ۔ایسے افراد کا چہرہ بالکل سپاٹ ہو جا تا ہے اور اس پر کوئی تاثر نہیں آتا۔مسکراہٹ چہرے کے عضلات کو آرام بھی پہنچاتی ہے۔ 
 
اس کے برعکس تیوری چڑھانا یا غصہ کے تاثرات میں چہرہ بے آرام رہتا ہے اور تکلیف محسوس کرتا ہے لہذا مسکرانے کی عادت ڈالیں تاکہ آپ کے عضلات حرکت میں رہیں اور آپ کا چہرہ بے جان یا بے تاثر نہ دکھائی دے۔
مسکراہٹ متعدی مرض کی طرح ایک سے دوسرے شخص کو لگتی ہے۔ اگر آپ اکیلے بھی مسکرائیں گے تب بھی آپ کے قریب موجود شخص آپ کو دیکھ کر یقیناً مسکرا اٹھے گا۔
 

شیئر: