گنے کا رس، مزہ بھی ، صحت بھی
گنا دنیا کی سب سے زیادہ اگائی جانے والی فصل ہے۔ پاکستان میں گنے کی کاشت وسیع پیمانے پر کی جاتی ہے ۔ تحقیق کے مطابق گنے اور اس کے رس کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
گنے کے رس میں پروٹین ، کاربوئیڈیٹ ، کیلشم ، فاسفورس کی وافر مقدار شامل ہوتی ہے جو کہ انسانی جسم کو اندرونی طور پر مضبوط بناتی ہیں۔
گنے کا رس دل کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح بڑھنے نہیں دیتا جبکہ گردوں اور جگر کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
گنا قدرتی طور پر جگر اور گردے کی صفائی کرکے ان کے افعال کی استعداد بڑھادیتا ہے۔
گنے کے رس کے استعمال سے پیشاب کی بندش اور جلن ختم ہوجاتی ہے۔
شہد میں گنے کا رس ملا کر پینے سے قے رک جاتی ہے اور انار کے ساتھ ملا کر پینے سے خونی دست رک جاتے ہیں۔
گنے میں کیلیوریز کی زائد مقدار پائی جاتی ہے جو توانائی میں اضافہ کا موجب بنتی ہے۔
گڑ بھی گنے سے بنتا ہے جو کے پیٹ کو صاف رکھنے ، بلغم ، کھانسی دمے اور سینے کے درد میں بھی فائدے مند ہوتا ہے۔
وہ بچے جن کی ہڈیاں کمزور ہے ، یا پھر دانتوں کے نقائص کا شکار ہیں ان کے لئے بھی گڑ کا استعمال نہایت فائدے مند ہے۔