Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

کانپور:ہندوستانی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا جو اس سے پہلے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا ۔ہندوستانی کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ کے دوران کم میچوں میں9 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔کیوی بولر گرینڈ ہوم کی گیند پر چوکے کے ساتھ ہی کوہلی نے اپنے 202 ویں میچ اور 194ویں اننگز میں یہ سنگِ میل عبور کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنھوں نے 205 اننگز کھیل کر9 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔کم سے کم اننگز میں8 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی کوہلی کے پاس ہے جو انھوں نے اپنی 175 ویں اننگز میں حاصل کیا تھا۔کوہلی آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے دوران سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا جو انہوں نے1998میں887پوائنٹس کے ساتھ قائم کیا تھا اب کوہلی کے پوائنٹس کی تعداد889 ہو گئی ہے۔

شیئر: