Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمبیا کے نیشنل پارک میں چیتے بھی ”اڑان“ بھرنے لگے

ساﺅتھ لوانگوا.... اڑنے کا عمل پرندوں تک محدود سمجھا جاتا ہے مگر قدرت نے بعض جانوروں کو لمبی جست لگانے کی غیر معمولی صلاحیت بھی فراہم کی ہے اور جب یہ صلاحیت کچھ زیادہ بڑھ جاتی ہے تو ایسا گمان ہوتا ہے کہ یہ جانور جست نہیں بلکہ اڑان بھر رہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں نیشنل پارک میں سیر کیلئے آئے ہوئے وائلڈ لائف فوٹو گرافر کے ساتھ پیش آیا جس نے پہلے تو درخت کے اوپر بیٹھے ہوئے چیتوں کو دیکھا اور ابھی انکی تصویر ٹھیک سے اتار بھی نہیں پایا تھا کہ درخت پر موجود چیتے پوزیشن لینے کی حالت میں متحرک نظر آئے اور فوری طور پر ان چیتوں میں سے ایک نے لمبی چھلانگ بھرتے ہوئے جس پر اڑان کا گمان ہورہا تھا ایک امپالا کو پکڑا اور اسے ہلاک کرکے دم لیا۔ واضح ہو کہ یہ امپالا دوسرے کئی امپالوں کےساتھ پارک کی سیر کو خود بھی نکلا ہوا تھا مگر اس کی موت آئی تھی کہ وہ خونخوار چیتے کی نظروں میں آگیا۔ فوٹو گرافر پیٹر کا کہناہے کہ وہ ایک عرصے سے وائلڈ لائف فوٹو گرافری میں دلچسپی لیتا رہا ہے اور دوسرے جانوروں کی طرح کئی چیتوں کی بھی تصاویر لی ہیں جو بہت اچھی ہیں مگر اس کے خواب و خیال میں بھی یہ بات کبھی نہیںتھی کہ ایسا موقع بھی آئیگا کہ جب وہ ”اڑتے “ ہوئے چیتے کی تصویر اتارنے کے قابل ہوجائیگا ۔ یہ تصویر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے اور وائلڈ لائف والے اسے انعامی تصویر قرار دے رہے ہیں۔ پیٹر کا کہناہے کہ چیتے کی اڑان کم سے کم 40میٹر کی تھی۔

شیئر: