ریزر کمپنی کے اسمارٹ فون کی تفصیلات لیک
اتوار 15 اکتوبر 2017 3:00
ریزر کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون سامنے آنے میں چند ہفتے باقی ہیں لیکن اس فون سے متعلق تفصیلات لیک ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فون میں 5.7 انچ ڈسپلے، اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر، 12 میگا پکسل بیک کیمرہ ، 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج دیا جائے گا۔
فون کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں 8 جی بی ریم دی جائے گی جبکہ اس وقت موجود زیادہ تر اینڈرائڈ فون 4 یا 6 جی بی ریم کے ساتھ ہیں۔ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا لیکن اس میں کمپنی کی جانب سے چند تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ فون سے متعلق دیگر تفصیلات یکم نومبر کو جاری کی جائیں گی۔