بڑی بیٹری اور گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ نوکیا 2 لانچ کر دیا گیا
ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے نوکیا 2 لانچ کر دیا گیا ہے۔فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، کالکوم اسنیپ ڈریگون 212 پراسیسر اور ایک جی بی ریم ،8 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل اور بیک کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔فون کی بیٹری 4100 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ نوکیا 2 کمپنی کا سب سے سستا اینڈرایڈ فون ہے جس میں نہ صرف گوگل اسٹنٹ بلکہ اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔فون کو سیاہ ، گولڈ اور سفید رنگ کے شیڈز میں پیش کیا گیا ہے۔ نوکیا 2 کی قیمت 99 یورو ہے اور اسے نومبر کے وسط میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔