انتہائی رفتار 140مقرر کرنیکا مطالبہ
ریاض .... ہر شاہراہ پر انتہائی رفتار مناسب حال متعین کرنے سے متعلق وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کے حکمنامے نے مقامی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ اس دوران مقامی شہریوں نے وزیر داخلہ سے یہ مطالبہ بھی شروع کردیا کہ شاہراہوں پر انتہائی رفتار ہر جگہ 120نہیں ہونی چاہئے۔ بعض شاہراہیں ایسی ہیں جہاں انتہائی رفتار 140مقرر کی جائے۔ کئی سڑکیں ایسی ہیں جہاں80تا 90کی رفتار متعین ہے، وہاں بھی انتہائی رفتار کی بابت نظرثانی کی ضرورت ہے۔