Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نماز اور دکان کے چور گرفتار

طائف.... طائف کمشنری کے شمال میں واقع العطیف پولیس نے نماز کے دوران دکانوں میں و اردات کرنے والے2 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے نوٹ کیا تھا کہ 2نوجوان نماز کا انتظار کرتے ہیں اور جب دکاندار دکانیں بند کرکے مسجد کا رخ کرتے ہیں تو وہ چوری کی واردات شروع کردیتے ہیں۔ انکے قبضے سے دھار دارآلے بھی برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک اور نوجوان بھی گرفتار کیا گیا۔ یہ تینوں 5اہم وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔
 

شیئر: