Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا اسامہ نے ہیلری سے ملاقات کی تھی ؟

ما سکو ۔۔روس نے   القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے وائٹ ہاؤس جا نے کا دعویٰ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن نے ہیلری کلنٹن سے ملا قات کی تھی جسکی با قاعدہ تصاویر موجود ہیں۔روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں امریکی حکومت کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: یاد کرو وہ زبردست سر کو چکرا دینے والی تصاویر جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اسامہ بن لادن کی کس طرح میزبانی کی گئی تھی۔ان کا اشارہ اس تصویر کی جانب تھا جو روسی ٹوئٹر پر گردش کر رہی ہے لیکن یہ تصویر جعلی ہے۔ اصل تصویر 2004 میں اس وقت لی گئی تھی جب ہیلری کلنٹن ایک تقریب میں ہندوستانی موسیقار سبھاشیش مکھرجی سے ملی تھیں۔اطلاعات کے مطابق یہ تصویر دراصل تصاویر کو فوٹوشاپ کرنے کے ایک مقابلے کے دوران تیار کی گئی تھی۔ اس مقابلے کا انعقاد "FreakingNews.com"  نامی ویب سائٹ نے کیا تھا۔یہ ثابت کرنا تو ناممکن ہے کہ ہیلری کلنٹن کی کبھی اسامہ بن لادن سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اگر وہ ملی بھی ہوں تو انھوں نے اکٹھے تصاویر نہیں کھنچوائیں۔اسامہ کی اہلیہ نجوی غانم بن لادن اور بیٹے عمر بن لادن کی کتاب کے مطابق اسامہ 1979 میں 2ہفتوں کیلئے امریکہ گئے تھے جہاں انھوں نے اپنے استاد عبداللہ عزام سے ملاقات کی تھی جنھیں بابائے بین الاقوامی جہاد کہا جاتا ہے۔ اس دوران اسامہ نے ریاست انڈیانا اور لاس اینجلس کا سفر کیا تھا تاہم اس بات کے شواہد نہیں کہ وہ کبھی وائٹ ہاؤس گئے ہوں۔
وائٹ ہائوس

شیئر: