Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب کی دوغلی پالیسی کیوں ہے،شرجیل میمن

کراچی ... سابق وزیر اورپیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاہے کہ شریف خاندان کے لئے الگ اور ہمارے لئے الگ قانون ہے۔ نیب کی دوغلی پالیسی کیوں ہے۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار پر کیس چل رہا ہے لیکن وہ پوری دنیا گھوم رہے ہیں۔ نیب اہلکاروں نے وارنٹ کے بغیر مجھے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا ۔ وطن واپسی پر گرفتاری کے لئے نیب اہلکار رن وے تک آگئے لیکن کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کے لئے نیب حکام کو ائیر پورٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پاکستان آئے ہوئے ساڑھے 7 ماہ ہو چکے۔ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہورہا ہوں۔ ایک ایک الزام کا جواب دیں گے۔ اگر کوئی بار غلط ہو تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیں۔انہوں نے نیب چیئرمین سے سوال کیا کہ ملک میں موجود نہیں تھا تو میرانام ای سی ایل میں کس قانون کے تحت ڈالا گیا؟۔ اسمبلی میں شرجیل میمن کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی۔۔قبل ازیں شرجیل میمن اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا ۔شرجیل میمن کو بکتربند گاڑی میں جیل سے اسمبلی لایا گیا۔

شیئر: