Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعلیٰ عہدیدا نے مکہ مکرمہ لیڈیز کلب میں گھس گیا

مکہ مکرمہ.... پبلک پراسیکیوشن نے مکہ مکرمہ کے ایک محلے کے لیڈیز کلب میں معروف شخصیت کے گھسنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ مقامی میڈیانے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ کلب کے مالک اور متعدد خواتین نے العزیزیہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر معروف شخصیت کی نازیبا حرکت کی بابت رپورٹ درج کرا دی۔ انہو ںنے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ عہدے پر فائز معروف شہری لیڈیز کلب میں داخل ہو ا تو خواتین کی چیخیں نکل گئیں۔ وہ اس وقت بغیر عبایے کے موقع پر موجود تھیں۔ اعلیٰ عہدیدار 7منٹ تک کلب میں گھومتا رہا۔ العزیزیہ پولیس نے پوچھ گچھ شروع کردی اور معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔ 

شیئر: