Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنی مون کیلئے جرمن مسلم جوڑے نے مکہ مکرمہ کا انتخاب کیا

مکہ مکرمہ .....جرمن مسلم جوڑا  ہنی مون کیلئے ایمان افروز سفر پر مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔25سالہ جرمن نوجوان لوکاس روتھفوکس شادی کے فوراً بعد اپنی شریک حیات کے ہمراہ حرمین شریفین کی زیارت اور مقدس شہر کے اسلامی تاریخی مقامات دیکھنے کیلئے مکہ مکرمہ آ گیا۔ جرمن جوڑا مکہ لائبریری ، حرم شریف کے اطراف واقع اہم محلوں ، الغزہ ، شعب عامر، طویٰ کنواں، جنت المعلیٰ ، الجعفریہ ، الجمیزہ، ثنیہ ریع ذاخر اور جبل غیلمہ، مشاعر مقدسہ ، منیٰ،مزدلفہ اور عرفات دیکھ چکا ہے۔ جرمن جوڑے نے مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ سیاحت و قومی آثار کے گائیڈ عبداللہ العتیبی کی خدمات حاصل کر کے حرمین شریفین عجائب گھر او رغلاف کعبہ فیکٹری بھی دیکھی۔ حرمین شریفین کی تعمیر اور نگہداشت کے سلسلے میں سعودی عرب کی خدمات سے واقفیت حاصل کی۔ جرمن شہری لوکاس نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی گیا اسے مقامی شہریوں سے بڑی محبت اور پیار ملا۔ اس نے کہا کہ میں اور میری شریک حیات یہاں اپنی زندگی کے خوبصورت اور مبارک ترین دن حرمین شریفین کے زیرسایہ گزار رہے ہیں۔ یہ ہماری زندگی کے ناقابل فراموش یادگار دن ہیں۔

شیئر: