نیویارک.... امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس فنگر پرنٹ کا ایک ایسا نظام آگیا ہے جو ایلگور یزم ٹیکنالوجی کا رہین منت ہے اور اسکی وجہ سے زیادہ واضح، صاف اور مستند قسم کے پرنٹس حاصل کئے جاسکیں گے۔ حد یہ ہے کہ یہ اتنے ہی کارگر ہیں کہ 45سال پہلے مرنے والے لوگوں کی شناخت بھی اسکے لئے معمولی بات ہوگئی ہے نتیجہ یہ ہے کہ اب تک 100 سے زیادہ پیچیدہ مسائل کو یہ نظام حل کرچکا ہے۔ جن معاملات کا اس نے درست پتہ لگایا ہے ان میں سے ایک واقعہ 1983ءکا ہے۔ جس میں اس نے فنگر پرنٹس کی بالکل درست شناخت کی اور ملزم کی واضح نشاندہی ہوگئی۔ اب تک ایلگوریزم فنگر پرنٹ سسٹم ایسا تھا جس میں 10انگلیوں کا پرنٹ ایسا ہوتاتھا کہ ہر انگلی کی نمایاں طور پر شناخت کے باوجود تمام انگلیوں کے درمیان بڑی حد تک مماثلت پائی جاتی تھی۔ ایف بی آئی نے اس نظام کو فروری میں شروع کیا ہے اور اب تک 1975ءسے لیکر 1990ءتک کی 204لاشوں کی شناخت کامیابی سے کرلی ہے۔