Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا آئندہ ہفتے ختم ہوجائیگی؟، ناسا نے تردید کردی

لندن.... کچھ خود ساختہ قسم کے ماہرین فلکیات نے بڑے یقین کے ساتھ جو ہولناک انکشاف کیا تھا امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اس کی فوری طور پر سختی سے تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔دنیا کی تباہی کے امکانات ظاہر کرنے والوں کا کہناتھا کہ ایک پراسرار سیارہ جسے انہوں نے نیبیروکا نام دیا ہے 19نومبر کو کرہ ارض کے انتہائی قریب سے گزرے گا جس کے اثرات زیر زمین بھی ہونگے اور نتیجے میں اتنا قیامت خیز قسم کا زلزلہ رونما ہوسکتا ہے کہ پوری دنیا تباہ ہوجائے۔اس سے پہلے دوسرے ماہرین فلکیات کا کہناتھا کہ پراسرار سیارہ جسے پلانٹ ایکس کا نام دیا گیا ہے۔23ستمبر کو ٹکرائیگا۔ مگر ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اسلئے دنیا کو 19نومبر کے امکانی زلزلے اور اسکے نتیجے میںدنیا کی تباہی کی باتوں کو ایک کان سے سننا اور دوسرے سے اڑا دینا چاہئے۔19نومبر کو دنیا کی تباہی کی پیشگوئی کرنے والے اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں کہ 19نومبر اور اسکے بعد دنیا میں بڑے بڑے زلزلوں کا لامتناہی سلسلہ شروع ہوجائیگا۔

شیئر: