ریاض میں شراب کا کارخانہ پکڑا گیا
ریاض .... ادارہ امر بالمعرو ف ونہی عن المنکر کے اہلکاروں نے ریاض شہر میں پولیس کے تعاون سے شراب کشید کرنے والے ایک کارخانے پر چھاپہ مار کر غیر ملکی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ ادارہ امر بالمعروف کے ترجمان شیخ محمد السبر نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ شراب کشید کرنے والے کارخانے کی اطلاع ملنے پر ادارے کے اہلکار پولیس لیکر جائے وقوعہ پہنچے۔ وہاں 31گیلن برآمد کرکے ان میں موجود شراب تلف کرادی گئی۔ ہر گیلن میں 250لیٹر شراب تھی۔ 350شراب کی بوتلیں بھی ضبط کرکے تلف کردی گئیں۔