Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تقسیم آب کا نیا ڈھانچہ

ریاض...وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے تقسیم آب کے شعبے کو ایک ادارے کے تحت منظم کرنا شروع کردیا۔ایوان شاہی نے ہدایت جاری کی تھی کہ مملکت بھر میں پانی کی تقسیم کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ نیشنل واٹر کمپنی کے چیئرمین محمد الموکلی نے بتایا کہ تقسیم آب کا صدر دفتر ریاض میں ہوگا۔ اس کے ماتحت 6شعبے مملکت کے مختلف علاقوں میں کام کریں گے۔ تقسیم آب کے عمل میں توازن پیدا کیا جائیگا۔ تقسیم آب کا ڈھانچہ 2020ءقومی تبدیلی پروگرام کے اہداف سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔

شیئر: