Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی قدیم ترین بندرگاہ کے اسرار

مکہ مکرمہ....  سعودی محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے تیسری صدی ہجری سے لیکر 8ویں صدی ہجری تک ”السرین شہر میں مکہ مکرمہ ریجن کی انتہائی اہم بندرگاہ کے اسرا ر سے پردہ اٹھا دیا۔ یہ بندرگاہ اسلام کی آمد سے پہلے ہی سے قائم تھی۔ تاریخی خزانوں کا مجموعہ ہے۔ السرین شہر مشہور وادی حلیہ کے میدانی علاقے میں واقع ہے۔ عربی تاریخ بیان کرنے والی کتابو ںمیں بتایا گیا ہے کہ السرین شہر کی بندرگاہ اسلام کی آمد سے پہلے قائم کی گئی تھی۔ یہ تیسری صدی ہجری سے لیکر 8ویں صدی ہجری تک انتہائی اہم شہر رہا۔ یہ شہر مکہ مکرمہ سے 245کلو میٹر جنوب اور جدہ سے 220کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔فی الوقت اللیث کمشنری کے ماتحت الشواق تحصیل میں آتا ہے۔ بندرگاہ 4کلو میٹر طویل ہے۔
 

شیئر: