لندن .... عالمی شہرت یافتہ نیورو سرجن جو دماغی امراض کے ممتاز ماہرین پیٹر پارکر اور وکٹر فرینکسٹین جیسا سمجھتے ہیں ایک بار پھر دماغی امراض کے حوالے سے دنیا کو چونکا دیا ہے۔ کیناویرو کا کہناہے کہ مختلف اعضاءکی طرح دماغ کی پیوند کاری بھی ممکن ہے اور یہ مرحلہ بھی جلد ہم لوگوں کے سامنے آئیگا۔ انکاکہناہے کہ انسان کی دماغی صلاحیتیں جس طرح مختلف حصوں میں بٹتی جارہی ہیں اور انسان دماغی یکسوئی کے معاملات میں کمزور ہوتا جارہا ہے اس سے یہ بات ناگزیر ہوگئی ہے کہ وقت آئیگا اور جلد آئیگا جب انسان دماغ کی پیوند کاری کرانے پر تیار ہوجائیگا۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنی مثال پیش کی ہے اور کہا ہے کہ 9سال کی عمر سے ہی وہ خود کو سپر ہیرو سمجھتے رہے ہیں اور یہ سب کچھ ایک کارٹون کتاب پڑھنے کے نتیجے میں ممکن ہوا تھا جسکا مرکزی کردار کسی اور کے دماغ سے کام کررہا تھا۔ اسی دن سے انہوں نے اس بارے میں سوچنا شروع کردیا کہ کیا ایسا ممکن ہے اور اب یقین ہے کہ ایسا ممکن ہے۔ انکا کہناہے کہ سردست لوگوں کو یہ بات کسی کہانی کا پلاٹ لگے گی مگر انہیں یقین ہے کہ ایسا ہوگا اور سب سے پہلے وہ خود کو اس تجربے کیلئے پیش کردینگے۔