بال بڑھانے کیلئے غذائیت سے بھرپور اشیاءکا استعمال
لندن..... برطانیہ میں آرائش و افزائش گیسو کے ایک ادارے نے برسوں کی تحقیق کے بعد بالوں کو تیزی سے بڑھانے اور انہیں مضبوط اور خوبصورت بنانے کیلئے 4اہم چیزوںکی نشاندہی کردی گئی ہے اور کہا ہے کہ یہ چاروں اشیاءغذائیت سے بھرپور ہیں اور بالوں کو مضبوط، لمبا، خوبصور ت بنانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ اس ادارے نے جو دی ٹرائیکولوجیکل سوسائٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ غذائیت سے بھرپور اشیاءکھانے سے نہ صرف انسان شدید سردی سے محفوظ رہتا ہے ۔ نسیاں کا شکار نہیں ہوتا۔ طاقت اور توانائی آتی ہے بلکہ بالوں کی صحت میں بھی اہم کردارادا کرتے ہیں اورجہاں بالوںکو یہ ساری چیزیں نہ ملتی ہوں وہاں بالوں کا گھنار ہنا مشکل ہوجاتا ہے اور بال باریک ہوتے ہوتے گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ عام طور پر ہر شخص کے 50سے 100بال روزانہ گرتے ہیں۔ امریکی ادارے جلدی امراض کا کہناہے کہ اچھے بال کے شائقین کو بھی اپنی خوراک پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔