Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ ہمارے میزائلوں کی دسترس میں ہے ، ایران

     تہران۔۔۔ایرانی پاسدران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران کیساتھ جنگ کے بھیانک نتائج بھگتنا ہونگے۔ واشنگٹن اقتصادی پابندیوں کا دبائو بڑھا کر تہران کو جھکانا چاہتا ہے۔ تہران میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی جعفری نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو اسے موثر جواب دیا جائے گا ۔ ہمارے بیلسٹک میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت 2 ہزار کلومیٹر ہے جو امریکہ کے کسی بھی حملے کا مو ثر جواب دینے کیلئے کافی ہے۔ محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کے انتہائی بھیانک نتائج ہوں گے اور شکست امریکہ کا مقدر ہے اس لئے امریکہ اقتصادی پابندیوں کا دبائو بڑھا کر ایران کو جھکانا چاہتا ہے لیکن پاسداران انقلاب امریکی پابندیوں کا سامنا کریں گے اور ہم ان پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں ایران پر مبینہ دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتصادی پابندیوں میں اضافہ کیا ہے اور محمد علی جعفری سمیت دیگر 4سینیئر افسران پرپابندیاں عائد کی ہیں۔  

 

شیئر: