Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مستقبل_کا _شوہر_سعودی_یا_ترکی

گزشتہ دنوں سعودی نوجوانوں نے ٹویٹر پر ہیچ ٹیگ جاری کیا تھا ’’#سعودی_لڑکی_سے_شادی_کرنا _پسند_کریں _گے_یا_مراکشی_سے‘‘یہ عالمی رینکنگ میں اول پوزیشن ٹرینڈ بن گیا تھا۔ آج جمعرات(2نومبر) کو سعودی خواتین نے اس کے مقابلے میں ایک ہیچ ٹیگ جاری کیا ہے جس کا عنوان ہے: #مستقبل_کا _شوہر_سعودی_یا_ترکی
دلچسپ نوک جھونک پر مشتمل ہیچ ٹیگ شام کو 5بجے جب جاری ہوا تو رینکنگ میں اس کی پوزیشن 44ویں نمبر پر تھی مگر تیزی یہ 23ویں پوزیشن پر آیا پھر اچانک انٹر نیشنل رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آگیا اور3گھنٹے تک اسی پوزیشن پر رہا۔ بعد ازاں ایک گھنٹے کے لئے گرکر19ویں پوزیشن پر آگیا پھر اچانک دوبارہ چھٹے نمبر پر آگیا۔ 
سعودی لڑکیوں کی طرف سے جاری ہونے والے ہیچ ٹیگ#مستقبل_کا _شوہر_سعودی_یا_ترکی میں ملے جلے رجحانات سامنے آئے ہیں۔ 
سعودی خاتون ٹویٹر نصرہ الحربی نے ٹویٹ کیا: غیرملکی شوہر کا کیا کرنا۔ میراخیال ہے کہ ہم وطن شوہر اگر قابل اور اہل ہے تو غیرملکی سے زیادہ بہتر ہے۔
ٹویٹر البسبوسہ کا کہنا ہے: ترکی لڑکوں کی خوبصورت سے دھوکہ کھانے والوں کو معلوم نہیں کہ گوری رنگت کے ساتھ ان میں ایک مخصوص قسم کی بو ہوتی ہے جو ہر ترکی میں پائی جاتی ہے۔
قزازۃ عطر نامی ٹویٹر نے لکھا: اگر سعودی لڑکا مراکشی لڑکی کو ترجیح دیتا ہے تو میں ترکی کو ترجیح دوں گی۔
بنت جازان نے لکھا: یہی حرکتیں رہیں تو ترکی کیا ہندوستانی بھی رشتہ مانگنے نہیں آئے گا۔ تم معمر کنواریاں کہلاتی رہو گی، مشورہ دوں، روزے رکھو، ترکی کا خواب دیکھنے سے بہتر ہے ۔
سعودی ٹویٹر نوجوان خالد الاشاعرہ نے ٹویٹ کیا: فیصلہ کرنے پہلے اپنی قوت شامہ چیک کرلیں،اگر کمزور ہوئی تو ترکی سے شادی کرلینا۔
 

شیئر: