Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#زندگی_ کا_ خلاصہ _ایک_ سطر_ میں عالمی ٹرینڈ بن گیا

ٹویٹر پر سعودی ٹرینڈ #زندگی_ کا_ خلاصہ _ایک_ سطر_ میں عالمی بن گیا۔ ٹویٹر صارفین نے ہیچ ٹیگ کا آغاز پیر کی صبح 9بجے ہوا اور 12بجے دوپہر تک یہ دنیا میں اول نمبر ٹرینڈ بن گیا۔ عالمی ٹرینڈ میں یہ ہیچ ٹیگ دو گھنٹے تک سرفہرست رہا۔ بعد ازاں دوسرے اور پھر تیسرے نمبر پر رہا۔
سعودی ٹرینڈ ”#الحیاة_فی_سطر“ میں صارفین سے مطالبہ کیا گیا کہ اپنی زندگی کا خلاصہ ایک سطر میں بیان کریں۔ اس پر سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر سے صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹویٹر کے ایک صارف نے زندگی کا خلاصہ ایک آیت میں بتایا ہے اور وہ آیت سورہ الزلزلہ کی ہے جس میں فرمان الہی کے مفہوم کا ترجمہ ہے:
اس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ ان کے اعمال ان کو دکھائے جائیں، پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا۔
اس ٹویٹ کو متعدد صارفین نے ری ٹویٹ کیا تھا۔ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا: دنیا بہت مختصر ہے جس میں والدین کا وجود غنیمت ہے ، سو والدین کی خدمت کرکے سعادت دارین حاصل کی جائے۔
ایک صارف نے ٹویٹ کیا: زندگی بہت خوبصورت ہے اگر ہم اسے خوبصورت سمجھ کر گزاریں۔
ایک اور صارف نے زندگی کا خلاصہ ایک سطر میں واضح کرتے ہوئے آیت مبارکہ کا حوالہ دیا: ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا۔
زندگی کا خلاصہ ایک سطر میں واضح کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا: زندگی کا آغاز مہد کی سفیدی سے ہوتاہے جو ماں کے پیٹ کے اندھیرے کے بعد شروع ہوتی ہے ، پھر اس کا خاتمہ کفن کی سفیدی اور قبر کے اندھیرے میں ہوتا ہے ۔
 

شیئر: