Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیبا بختیاربھی 55کی ہو گئیں

سدا بہار اداکارہ زیبا بختیارنے زندگی کی 55بہاریں دیکھ لیں۔ 5نومبر 1962ءکو کوئٹہ میں پیدا ہونے والی زیبا بختیار سابق اٹارنی جنرل یحیی بختیار کی صاحبزادی ہیں۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ بیرون ملک سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں وہ شوبز کی دنیا میں آگئیں ۔ انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ” انار کلی “ سے کیاتھا جس میں انہوں نے اپنی معصوم اداکاری سے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی ۔یہ ڈرامہ ان کی وجہ شہرت بنا ۔زیبا بختیارکو بالی وڈ پروڈیوسر اور ہدایتکاررندھیر کپور نے فلم ”حنا “میں کاسٹ کیا ۔بعدازاں ان کو پاکستانی فلم ”سرگم “میں ہیروئن کاسٹ کیا گیا ان کے مد مقابل عدنان سمیع کو ہیرو کا کردار دیا گیا۔ فلم کی نمائش کے بعد دونوں نے شادی کرلی تاہم بعد میں بعض وجوہ کی بناپردونوں میں طلاق ہو گئی۔ان کی قابل ذکر فلموں میں دیش واسی ، محبت کی آرزو، سرگم ، قید اور بابو شامل ہیں۔پاکستانی فلم سرگم میں عمدہ اداکاری پر نگار فلم ایوارڈ سے نوازا گیا زیبا بختیار نے بہت سارے پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کیا۔زیبا بختیار آج کل بطور ڈائریکٹر و پروڈیوسر ٹی وی ڈرامہ سیریل بنا رہی ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے اذلان نامور موسیقار بن چکے ہیں ۔
 

شیئر: