بالی وڈ کی ' جڑواں ٹو' میں شاندار اداکاری کرنے وا لے اداکار ورون دھاون کی نئی فلم کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی ہے۔ اداکار ورون دھاون ہدایتکار شوجیت سرکار کی نئی فلم ' اکتوبر' میں اداکاری کریں گے ۔ورون دھاون نے اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیش کی ہے جس میں وہ تیز بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔فلم میں ان کےساتھ اداکارہ بنیتا ساندھو ہیں۔ورون کی یہ نئی فلم اگلے برس ریلیز کی جائےگی۔