Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی اداکارہ سارہ، شاہ رخ کےساتھ اداکاری کی خواہشمند

بالی وڈ فلم نگری میں کنگ خان شاہ رخ خان کے چرچے ہر زبان پر ہیں۔ ہر اداکارہ شاہ رخ خان کےساتھ اداکاری کرنا چاہتی ہے مگر شاہ رخ خان کی اداکاری کے چرچے اب یورپ میں بھی ہورہے ہیں ۔حال ہی میں یورپ کی مشہور اداکار سارہ سادیو نے شاہ رخ خان کےساتھ اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ذرائع کے مطابق سارہ سادیو کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی کوئی بڑی مداح تونہیں رہیں مگر وہ ان کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔شاہ رخ کی فلم 'سوادیس' ان کی سب سے پسندیدہ فلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے بالی وڈ انڈسٹری میں کام کا موقع ملاتومیں شاہ رخ کےساتھ اداکاری کرنا چاہوں گی۔سارہ ان دنوں ایک فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے ہندوستان کے شہر گوہاٹی میں موجود ہیں۔
 

شیئر: