گیمنگ ڈیوائس بنانے والی کمپنی ریزر نے اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ فون میں 5.7 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر ، 8 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل کا شوٹر اور 13 میگا پکسل کا زوم لینس دیا گیا ہے۔فنگر پرنٹ سینسر کو فون کی سائڈ پر موجود پاور بٹن میں جگہ دی گئی ہے۔ فون ایندڑائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔
اسمارٹ فون میں ڈولبائے ایٹموس ساونڈ سسٹم اور دو فرنٹ اسٹیریو اسپیکرز دیے گئے ہیں۔ہیڈفون جیک کو فون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔4000 ملی ایپمئر آورز کی بیٹری کو فون کا حصہ بنایا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسمارٹ فون سے ساڑھے 12 گھنٹے موویز اور ساڑھے 63 گھنٹے مسلسل میوزک سنا جا سکتا ہے۔ کوئیک چارج کی بدولت اسمارٹ فون کے محض ایک گھنٹے میں 85 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔ فون کی فروخت 17 نومبر سے شروع ہو گی اور اسکی قیمت 699 ڈالر ہو گی۔