سڈنی ..... آج کے دور میں جب سن و سال کے اثرات انسان سے لیکر حیوانات اور حیوانات سے جمادات سب پر نمایاں نظر آتے ہیں۔ انسان اپنے آپ کو جوان رکھنے کیلئے نت نئی تراکیب کرنے لگا ہے۔ ان میں سے بعض کارگر ہیں اور بعض کو وقت اور پیسے کا ضیاع کہا جاتا ہے۔ اب آسٹریلیا کی مشہور ماہر غذائیت میلانی میکگریس کا کہناہے کہ جوان رہنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں ایسی خوراک کھانی جانی چاہئے جنہیں اینٹی آکسیڈنٹ کہا جاتا ہے یعنی جوصحت کی شکست و ریخت سے بچاتی ہے۔ انہوں نے سفارش کی ہے کہ اچھی صحت اور توانائی کے خواہشمند افراد کو میٹھی اشیاء ، پروسیسیڈ خوراک سے دور رہنا چاہئے اور سبزیوں اور پھلوں پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ انکا کہناہے کہ جوان رہنے کا مقصد صرف یہی نہیں کہ آپ کی جلد اچھی اور جوانوں جیسی نظر آئے بلکہ آپ کے پورے جسم پر جس میں ٹانگیں اور چہرہ بھی شامل ہے تازگی نظر آنی چاہئے۔ انکاکہناہے کہ جلد، بال، ناخن وغیرہ پر بھی ان چیزوں کے اثرات ہوتے ہیں جو آپ کھاتے ہیں۔