سلانوالی.... طبی ماہرین نے بتایاہے کہ پیا ز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمارفوائد ہےں،بالخصوص پیا ز نظام انہضام کودرست کرتا ہے۔ہیضہ سے موثر طور پر بچاتا ہے۔دل کی بیماریوں کیلئے پیاز اس لیے مفید ہے کیونکہ یہ خون میں چکنے ماد ے پیداہونے نہیں دیتا، بلغم سے چھٹکار ے اور کھانسی سے نجا ت کیلئے پیاز نہایت مفید ہے ،پیا ز ایک پیشا ب آور ادویاتی سبزی ہے۔اس کا استعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ دانتوں کے درد سے نجات کیلئے پیاز مفید ہے۔موسم گرمامیںپیاز کا استعمال گرمی کی شد ت سے محفوظ رکھتا ہے اورلو سے بچاﺅ کاموثر ذریعہ ہے، پیاز میں فینول ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسرکے علاج کیلئے نہا یت مفید ہے۔