Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 38فیصد خواتین اور28فیصد مرد موٹاپے کا شکار

ابوظبی: امارات کی 38فیصد خواتین اور 28فیصد مرد موٹاپے کا شکار ہیں۔ امارات میں 18سال سے کم عمر بچوں میں سے ہر تیسرا بچہ موٹاپے کا شکار ہے۔ یہ بات دبئی محکمہ صحت میں ادارہ غذاءکی سربراہ وفاءعایش نے الامارات الیوم سے کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ ملک بھر میں موٹاپے کے خاتمے کے لئے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلارہاہے۔ مہم کے تحت خاندان کو صحیح اور صحت بخش غذا کی اہمیت وافادیت سے آگاہی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موٹاپے کی بنیادی وجہ غلط طرز زندگی اور غذائی عادات ہیں۔ 
 

شیئر: