چندی گڑھ۔۔۔پنجاب میں اسموگ اور گہری دھندکے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 لوگ اس وقت ہلاک ہو گئے ایک کار ابوہر سے متصل بہہ رہی ایک آبپاشی نہر میں گر گئی ۔ہلاک شدگان میں باپ اور 2بیٹے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا چوتھا شخص ایک راہگیر تھا جس نے حادثہ سے کچھ ہی دیر قبل لفٹ لی تھی۔