روہت شرما کے ٹی ٹوئنٹی میں 268چھکے لگا چکے
نئی دہلی:روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے ہندکے پہلے اور دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اننگز میں 4 چھکے لگا کر یہ اعزاز پایا۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 56 جبکہ مجموعی طور پر تمام ٹی ٹوئنٹی میچز میں 268 چھکے لگا ئے ہیں۔ انہوں نے ہم وطن بلے باز سریش رائنا کا تمام ٹی ٹوئنٹی میچز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رائنا نے 265 چھکے لگا ئے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز ویسٹ انڈیز کے اوپنرکرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے 772 چھکے لگا ئے ہیں، کیرن پولارڈ 490 چھکوں کے ساتھ دوسرے، برینڈن میک کولم 399 چھکوں کے ساتھ تیسرے، ڈیوائن سمتھ 347 چھکوں کے ساتھ چوتھے، ڈیوڈ وارنر 314 چھکوں کیساتھ پانچویں اور شین واٹسن 299 چھکوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں، شرما 268 چھکوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔