Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 خواتین نے ڈرائیونگ کورس کامیابی سے مکمل کرلیا

جدہ.... سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دینے والی نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک 30 سے زیادہ خواتین کو ڈرائیونگ کورس کامیابی سے مکمل کروا دیا ہے۔ کمپنی نے خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلئے ہیں۔ ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین کو خدمات فراہم کرنے کیلئے 150 سے زائد عملہ بھرتی کیاگیا ہے۔ جن خواتین نے کورس مکمل کرلیا ہے وہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی اہل بن چکی ہیں۔ کمپنی ذرائع نے کہا ہے کہ مردوں کے ڈرائیونگ اسکولوں کی طرز پر خواتین کو بھی ڈرائیونگ کی تربیت دی جاتی ہے۔ ٹریفک قوانین اور سلامتی کے تمام امور سے نہ صرف انہیں بخوبی آگاہ کیا جاتا ہے بلکہ ان کا عملی امتحان بھی لیا جاتا ہے۔ کورس مکمل کرنے والی خواتین میں سب سے عمر رسیدہ خاتون کی عمر 50 سال تھی جبکہ کم عمر 20 سال تھی۔ 

شیئر: