Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اقتصاد عادل فقیہ اور نیشنل گارڈ کے سربراہ شہزادہ متعب سبکدوش

ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے متعدد اہم فیصلے کئے ہیں۔ شاہ سلمان نے کرپشن کے خاتمے کے لئے ولیعہد کی سربراہی میں اعلیٰ کمیٹی قائم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ یہ کمیٹی کرپشن کے تمام معاملات کا جائزہ لینے کے علاوہ کرپشن میں ملوث عناصر کے سفر پر پابندی عائد کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کی مجاز ہوگی۔ کمیٹی کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ کرپشن کیسز میں متعلقہ اداروں کے تعاون سے مناسب کارروائی کرے۔ شاہی فرمان میں شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز کو نیشنل سیکیورٹی گارڈ کی وزارت سے سبکدوش کردیاگیا ہے۔ ان کی جگہ خالد بن عبدالعزیز کو وزارت نیشنل گارڈ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ شاہی فرمان میں وزیر اقتصاد اور منصوبہ بندی عادل فقیہ کو سبکدوش کرکے ان کی جگہ محمد التویجری کو عہدہ دیا گیا ہے۔ شاہ سلمان نے بحریہ کے سربراہ جنرل عبداللہ السلطان کو سبکدوش کرکے ان کی جگہ جنرل فہد الغفیلی کو منصب دیا ہے۔ 

شیئر: