ملازم نے ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا
ٹویٹر کے ایک ملازم نے نوکری کے آخری دن کو یادگار بنانے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ اکاؤنٹ 11 منٹ تک ٹویٹر سے غائب رہا تاہم پھر اسے ایکٹیویٹ کر لیا گیا۔ ملازم کی اس حرکت نے سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کی اور ٹویٹر صارفین نے جہاں ان 11 منٹ کو سال کا بہترین وقت قرار دے دیا وہیں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے والے ملازم کو بھی خوب داد دی۔ٹویٹر کا اس حوالے سے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ کمپنی تمام معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور جلد ہی نتیجہ سامنے آ جائے گا۔