Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو سونے سے قبل موبائل پر گیم کھیلنے سے روکا جائے

لندن .... جب سے وڈیو گیم کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور نت نئے کھیل مختلف موبائل فونز پر بھی کھیلے جانے لگے ہیں بچوں کو ایک نئی مصروفیت ہاتھ آگئی ہے جو بظاہر بے ضرر لگتی ہے مگر حقیقتاً بہت نقصان دہ ہے۔ سائنسدانوں نے اس حوالے سے طویل تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ بچو ںکو ویسے بھی وڈیو گیمز اور موبائل فون گیمزسے دور رکھنا چاہئے لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہو تو کم از کم سونے سے قبل انہیں ایسے موبائل فون کو ہاتھ بھی نہ لگانے دیا جائے کیونکہ اسکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی بچوں کو رات بھر پریشان رکھتی ہے اور بچے ہزارکوشش کے باوجود اچھی نیند سے محروم رہتے ہیں۔ جسکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ نہ تو وقت پر صبح کو اٹھ پاتے ہیں اور نہ ہی اسکول وغیرہ جاپاتے ہیں۔ حد یہ ہے کہ اگر وہ اسکول چلے بھی گئے تو وہاں انکی کارکردگی صفر ہوتی ہے۔ تھکن کی وجہ سے وہ جسمانی طور پر کمزور نہیں ہوتے بلکہ دماغی طور پر بھی اچھی کارکردگی دکھانے سے قاصر رہتے ہیں۔

شیئر: