سر درد سے پائیے فوری نجات
سر درد کا شکار عمر رسیدہ افراد ہی نہیں ہوتے بلکہ بعض اوقات کم عمر نوجوان بھی سر میں درد کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ کیفیت اتنی عام ہوگئی ہے کہ لوگ اس کا علاج کروانے کے لئے اب ڈاکٹرز کے پاس جانے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔
دواؤں کے استعمال کے بجائے جسم کے کچھ حصوں پر مساج کرنے سے صرف 5 منٹ میں سر کے درد سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
سر میں درد کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں ۔کسی کو آدھے سر کا درد ہوتا ہے تو کسی کو آنکھوں کے اوپری حصے میں درد کی شکایت ہوتی ہے لہٰذا وہ افراد جو اپنی آنکھوں میں یا ان کے ارد گرد درد محسوس کریں تو انہیں چاہیے کہ دونوں بھنوو¿ں کے درمیانی حصے پر 60 سیکنڈ تک دائرے کی شکل میں مساج کریں۔ اس طریقے پر عمل کرکے سر کے درد میں فوری آرام آتا ہے۔
میگرین یعنی آدھے سر کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے سر کے پچھلے حصے میں دو گڑھے محسوس ہوں گے، ان پر انگوٹھوں کی مدد سے دباو¿ ڈالیے اور تقریباً 5 منٹ تک اسی حالت میں رہیے۔ اب یہاں پر ہلکے ہاتھ سے مساج کیجیے۔
ہاتھ کے پچھلے حصے پر انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان مساج کیجیے ۔ یہ مقام ہاتھ کے پیچھے کی جانب انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان واقع ہوتا ہے۔ اس پر مساج کرنے سے کمر، دانتوں، جبڑوں اور آدھے سر کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ ا س کے علاوہ یہ تناو¿ کے سبب گردن کے اکڑے ہوئے پٹھوں کو آرام پہنچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
گردن کے پچھلے حصے پر جہاں سے کھوپڑی شروع ہوتی ہے، اس سے تھوڑا اوپر کی جانب ہلکے ہاتھ سے مساج کیجیے۔ یہ طریقہ میگرین یعنی آدھے سر کے درد میں آرام دلاتا ہے۔