Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10 لیگ :90ءکی دہائی کے بڑے نام سامنے آ گئے

لاہور: کرکٹ کی دنیا میں90 ءکی دہائی کے بڑے نام ٹی 10لیگ کے لئے میدان میں آ گئے جن میں وسیم اکرم، وقار یونس، انضمام الحق اور مشتاق احمد شامل ہیں۔کرکٹ میں مختصر ترین فارمیٹ ٹی 10 لیگ متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ کیا جا چکا جبکہ مقابلے شارجہ میں 21سے 24دسمبر تک شیڈول ہیں،اس ایونٹ میں پاکستان کے ریٹائرڈ کرکٹرز شاہد آفریدی، مصباح الحق، اسرفراز احمد، شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، احمد شہزاد اور فخرزمان سمیت کئی کھلاڑی شریک ہوںگے۔دوسری جانب 90ءکی دہائی میں کرکٹ کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آنے والے کئی کرکٹرز بڑی بے تابی سے اس ٹورنامنٹ کا انتظار کر رہے ہیں، چیف سلیکٹر انضمام الحق پی سی بی سے ملنے والی تنخواہ کی قربانی دے کر بھائی انتظار الحق کے ساتھ پنجابی لیجنڈز فرنچائز کے شریک خریدار بنے۔اس ٹیم کے کپتان مصباح الحق ہیں۔بورڈ سے اسی طرح کا اجازت نامہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مشتاق احمد نے بھی حاصل کیا، وریندر سہواگ کی قیادت میں مراٹھا عریبیئن کی کوچنگ وسیم اکرم نے سنبھال لی ہے۔بنگال ٹائیگرز کیلئے یہ ذمہ داری وقار یونس نبھائیں گے۔ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہونگے۔کیرالہ کنگز کے کوچ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر برائن لارا ہیں۔ٹی10لیگ کیلئے پلیئرز ڈرافٹ اتوار کو ہونگے جبکہ سرفراز احمد پہلے ہی اس مقصد کیلئے یوای ای پہنچ چکے ہیں۔تمام فرنچائزز ڈراز کے ذریعے طے کی جانے والی ترتیب کے مطابق باری باری دستیاب پول اپنی ٹیموں کےلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔پاکستانی اسٹارز سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کی فہرست پہلے ہی مرتب کی جاچکی ہے،ان میں شکیب الحسن،سنگا کارا،ایون مورگن اور اسٹیون فن جیسے نام بھی شامل ہیں۔

شیئر: