Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے ریکارڈ سازبلے باز

 
راجکوٹ:ہند کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 65 رنز کی بہترین اننگز کھیلی مگر وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے تاہم ٹی ٹوئنٹی طرز کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔ویرات کوہلی نے سری لنکا کے سابق کپتان تلکارنتے دلشان کا ریکارڈ توڑدیاجنھوں نے 1889 رنز بنائے ہیں۔ریکارڈ ساز میچ میںنیوزی لینڈ کےااوپنر کولن منرو نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی پہلی ناٹ آوٹ سنچری 109 رنز بناتے ہوئے اس طرز میں پانچویں اور نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری سنچری بنائی۔ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کے پاس ہے انہوں نے 2140 رنز بنا ئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 1855 رنز بنا کر چوتھے نمبر پرآ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے شعیب ملک سے چھین لیا جو 1821 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر چلے گئے ۔

شیئر: