کاتالونیا کے برطرف صدر نے گرفتاری دیدی
میڈرڈ... علاقے کاتالونیا کے برطرف صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ نے4 ساتھیوں سمیت خود کو بیلجیم کی پولیس کے حوالے کر دیا ۔ اسپین نے گرفتاری کے لئے یورپی وارنٹ جاری کئے تھے۔پوج ڈیمونٹ اور ان کی سابق حکومت میں شامل4 وزراءکو عدالت میں پیش جائے گا۔ عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ انہیں رہا کر دیا جائے، یا زیرحراست رکھا جائے۔ کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنماوں کو اسپین میں بغاوت کے مقدمے کا سامنا ہے۔میڈرڈ حکومت کی جانب سے کاتالونیا کی نیم خودمختار حیثیت کے بعدپوج ڈیمونٹ اور ان کے ساتھی بیلجیم چلے گئے تھے۔