انسداد بدعنوانی مہم سے اصلاحات کا عمل تیز ہوگا
ریاض.... عالمی بینکاروں اور تجزیہ نگاروں نے اس اعتماد و یقین کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب میں بدعنوانی کی بیخ کنی کی مہم کی بدولت اصلاحات کا عمل تیز ہوجائیگا۔ مملکت میں سرمایہ کاروں، وزراءاور شہزادوں کو حراست میں لینے والے فیصلوں کا ابتدائی اثر اتوار کو تھوڑی دیر کیلئے حصص کے نرخوں میں کمی کی صورت میں سامنے آیا تھا تاہم شام تک حصص مارکیٹ بحال ہوگئی اور غیر مستحکم صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے کوشاں لوگوں کے خوابوں کا دھڑن تختہ ہوگیا۔ عالمی بینکاروں اور تجزیہ نگارو ںکا کہنا ہے کہ بدعنوانی کی بیخ کنی سے سعودی معیشت کو مدد ملے گی۔ اصلاحات کاعمل تیز ہوگا۔ بدعنوانی سے سعودی معیشت کافی عرصے سے متاثر چلی ِآرہی تھی۔